: غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن، مختلف ممالک میں گرفتاریاں
غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں کریک ڈاؤن تیز ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق Poland میں 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں کئی افغان شہری بھی شامل ہیں۔ پولش بارڈر گارڈز نے یہ کارروائیاں Lithuania اور Belarus سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کیں، بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب Turkey کے شہر بولو میں پولیس نے 20 غیرقانونی افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔ ترک امیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
United Nations High Commissioner for Refugees کے مطابق افغانستان میں جاری بحران، غربت اور انسانی حقوق کی صورتحال کے باعث لاکھوں افراد بیرون ملک نقل مکانی کر رہے ہیں۔ تاہم حالیہ کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ممالک غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔
_2026_07_18_10_11_20_69420627.jpg)


Leave A Comment