آئی ایم ایف وفد کی وزارت خزانہ آمد، نئے وفاقی بجٹ پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز
آئی ایم ایف کا وفد بجٹ مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ پہنچ گیا ہے جہاں نئے وفاقی بجٹ کی تیاری پر باضابطہ بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ تعارفی اجلاس کے بعد مختلف اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں سٹیٹ بینک کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو میں اضافے، مالی اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری اور سرکاری اداروں کی نجکاری پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ اگلے ہفتے تک مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسے موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ سے بجٹ اہداف کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔ آئی ایم ایف وفد 20 مئی تک پاکستان میں موجود رہے گا۔
_2026_05_13_09_13_56_18526850.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment