غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز
ایشیا اردو
ڈیرہ غازی خان/نعمان حفیظ
غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہے یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی لیول کی لیبارٹریز اور گلاس ہاوسز کے منصوبہ جات کا آغاز کیا ہے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خطاب میں کہی اُنھوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چار سال کے مختصر عرصہ میں غازی یونیورسٹی کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیامیں نے عہد کیا تھا اس جامعہ کو عالمی سطح پر متعارف کرواوں گا اور آج وہ دن آن پہنچا کہ عالمی رینکنگ میں جامعہ غازی کا نام نمایاں ہےغازی یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے کے قیام اور تدریسی امور میں نمایاں کامیابیوں سے اس خطے میں نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں غازی یونیورسٹی میں بزنس انکوبیشن سنٹر ، ای روزگار سنٹر اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام سے طلباء اور ڈی جی خان کے عوام کے لیے ہمہ قسمی ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان مراکز کی تربیت سے مستفید ہوچکے ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ میں نے جامعہ غازی میں محبت کا بیج بویا جس سے گل کھلے اور اب گلستان بن چکا ہے اس موقع پر ایم پی اے ڈیرہ غازی خان حنیف خان پتافی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنی مسلسل جدو جہد اور دن رات کی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ اب ہماری عوام کو کسی بھی شعبہ میں اعلی تعلیم کے لیے کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گاانتہائی کم مدت میں غازی یونیورسٹی کے تدریسی معیار کو بڑھا نا پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی انتظامی قابلیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہےپروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کی جامعات میں کام کرنے کے تجربات سے غازی یونیورسٹی کو بھی انٹرنیشنل لیول کی پہچان دلائی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی اوران کی ٹیم کی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی نے یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی لیول کی لیبارٹریز اور گلاس ہاوسز کے منصوبہ جات کا آغاز کیا ہےپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کے بطور وائس چانسلر تقرری سے یونیورسٹی کے مالی معاملات میں بہتری آئی ہے اور یونیورسٹی کی آمدن میں اضافہ ہوا ہےبطور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کے انقلابی اقدامات سے یونیورسٹی میں طلباء کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور الحاق شدہ اداروں کے ساتھ ملا کر کل تعداد 20000 کے قریب بنتی ہے اور اپنی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی کو پنجاب کی دیگر جامعات کے ساتھ مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیئے اور جامعہ میں 12 کلب قائم کیئے جو طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھتے ہیں یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں متعدد ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے اور نیو کیمپس پر 1100 ایکڑ کی چار دیواری و سیکورٹی چیک پوسٹس کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں، جبکہ نئے انتظامی و تدریسی بلاکس ، جامعہ مسجد، سٹوڈنٹس ہاسٹلز، فیکلٹی ہاسٹل، سٹوڈنٹ سروس سنٹر اور رہائشیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment