سول مائنر کی اپ گریڈیشن اینڈ بیوٹی فکیشن منصوبہ کا افتتاح
ایشیا اردو
ڈیرہ غازی خان/سنیئر رپورٹر
ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں گزرنے والے گندہ نالہ کو ڈویلپ کرکے خوبصورت نہر میں تبدیل کردیا گیا۔جوگنگ ٹریکس،لائٹس اور خوبصورت پودے لگا دئیے گئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ ،ایم این اے زرتاج گل وزیر ،ڈپٹی کمشنر محمد انور اور پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی نے سول مائنر کی اپ گریڈیشن اینڈ بیوٹی فکیشن منصوبہ کا افتتاح کردیا۔سول مائنر کے کنارے خوبصورت پودے لگانے کے ساتھ آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیاکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر کے اندر دو کلومیٹر سول مائنر کے علاقہ کو خوبصورت بنا کر شہریوں کو تحفہ دے دیا ہے۔سول مائنر کی اپ گریڈیشن اینڈ بیوٹی فکیشن میں پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ،انہار اور دیگر محکموں نے احسن کام کیا۔سول مائنر پر ٹف ٹائلز اور لائٹس نصب کرکے جوگنگ ٹریکس میں تبدیل کیا گیا۔ پودوں کی دیکھ بھال کےلئے پی ایچ اے کا الگ سکواڈ تعینات کیا جائیگا۔سول مائنر میں نہری پانی بھی چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مانکا کینال پر میگا شجرکاری بھی کی جائے گی
سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہر کے وسط ایک اور تفریحی مقام لیڈیز پارک کی تکمیل کےلئے 15 اکتوبر کا وقت دے دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سول مائنر اور شہر میں خوبصورت،سایہ اور خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔شہریوں کو پودوں کی دیکھ کی ذمہ داری دی جائے گی۔شہر میں موجود پارکس کی بہتری کے ساتھ مزید تفریحی مقامات بنائیں گے۔ پی ایچ اے شہر میں 30 ہزار پودے لگائے گی۔جشن بہاراں کے موقع پر مزید 12 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کےلئے ملکر کام کریں گے۔زیادہ درخت لگاکر ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔



Leave A Comment