ایشیا اردو

روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
 لاہور،ملتان میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد وہ 15 روپے کی ہو گئی ہے جب کہ نان کی قیمت بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ضلعی انتظامیہ کے پاس مذاکرات کے لیے جاتے رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ دوران مذاکرات کسی نے بھی ہماری بات نہیں سنی جب کہ سرکاری آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار