بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے فوجی اہلکاروں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں مارے گئے 6 اہلکاروں کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار اور فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔ جن اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے ان میں صوبیدار میجر پون کمار، لانس نائیک دنیش کمار، حوالدار سنیل کمار، مرلی نائیک، ویر چکرا اور فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے اس سے قبل ان اہلکاروں کی شناخت باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب پہلی بار ان ناموں کو سامنے لایا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اور ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم سے متعلق عملے کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس پیشرفت کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور صورتحال پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار