بھارت : گجرات کے 157 سکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل
بھارتی ریاست گجرات کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 157 سکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں رواں سال 7 لاکھ 34 ہزار طلبہ نے امتحانات دیے، جس میں 4 لاکھ 74 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانات میں 157 سکول ایسے تھے جن کا کوئی بھی طالبعلم کامیاب نہیں ہوسکا۔
گزشتہ سال گجرات میں میٹرک کے امتحانات میں 121 سکولوں کے تمام طلبا فیل ہوئے تھے۔



Leave A Comment