بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

حکام کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ اخراج 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چشمہ بیراج پر پانی کی سطح میں تقریباً 40 ہزار کیوسک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب جناح بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔

متعلقہ ادارے دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات جاری ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار