انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف کرا دیے
ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کےلیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنی توجہ تخلیقی آلات پر واپس لاتے ہوئے عرصے بعد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں، رنگوں کی باریک ایڈٹ سے لے کر بامعنی اسٹائلز کے آپشنز تک یہ اپ ڈیٹس صارفین کو اپنی پوسٹ کے لیے متعدد انداز کو آزمانے کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔
ہمیشہ کی طرح صارفین کسی بھی فلٹر کی شدت کو ایک سلائیڈر کی مدد سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں، لیکن پہلی بار کچھ ایسے فلٹر بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اصل تصویر میں صرف رنگ اور ٹون کے بجائے واضح تبدیلیاں کریں گے۔
انسٹاگرام کی جانب سے ان فلٹرز کے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کو اپنی تصاویر ایڈٹ کرنے کے لیے کہیں اور جانے نہ دینا ہے، نئی اپ ڈیٹس میں ریلز کے حوالے سے بھی مزید بہتریاں شامل ہیں۔
Leave A Comment