انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی ہے، جس سے صارفین کیلئے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اب انسٹاگرام پر 20 منٹ تک کی ویڈیو براہِ راست ریلز کیمرے سے ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے کی محدود حد سے کافی زیادہ ہے۔

ایڈیٹنگ کے حوالے سے انڈو (Undo) کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اگر کوئی کلپ ریلز سلسلے میں شامل کی جائے اور پچھلی کلپ ہٹانی ہو تو اسے آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ ’ٹچ اپ‘ موڈ کیلئے ایک سلائیڈر دیا گیا ہے، جس سے جیول نظر آنے والی فلٹر یا پالش کی شدت صارفین اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

مزید براں گرین سکرین فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ ٹولز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ ہموار اور درست ہو سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار