فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل گرڈ میں موجود پوسٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

کمپنی Meta Platforms کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے کسی بھی نئی جگہ منتقل کر سکیں گے، چاہے وہ پوسٹس پرانی ہوں یا نئی۔

تاہم جو پوسٹس پہلے سے پن کی گئی ہوں گی وہ اپنی جگہ برقرار رہیں گی اور انہیں ری آرڈر نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ فیچر پہلی بار 2022 میں سامنے آنے والی لیکس میں دیکھا گیا تھا، لیکن اب اسے باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے، جس سے پروفائل کو مزید ذاتی انداز میں ترتیب دینے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار