انسٹاگرام نے نجی پیغامات کی سیکیورٹی فیچر ختم کر دیا، صارفین کی پرائیویسی پر سوالات
میٹا کی جانب سے انسٹاگرام کے ایک اہم سیکیورٹی فیچر کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تھا، جس کے ذریعے صارفین کے درمیان بھیجے گئے پیغامات مکمل طور پر محفوظ رہتے تھے اور صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی انہیں پڑھ سکتا تھا۔
اب اس فیچر کے خاتمے کے بعد صارفین کے نجی پیغامات کی مکمل حفاظت پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ اس تبدیلی کے بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے اور خود کمپنی بھی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ بہت کم صارفین اس فیچر کو استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے اسے برقرار رکھنا فائدہ مند نہیں رہا۔ یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
_2026_05_09_20_53_13_21232987.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment