مشرق وسطیٰ جنگ کا 35واں روز، ایران کا ایک اور امریکی ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ
تہران/واشنگٹن/ابوظہبی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ 35ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جہاں ایران اور امریکا سمیت دیگر فریقین کے درمیان حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ مختلف ایرانی شہروں میں دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ایرانی فورسز، بالخصوص پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اور جدید امریکی لڑاکا طیارہ ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ وسطی ایران میں پرواز کے دوران تباہ ہوا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے کی فوری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ رہائشی مکانات، تعلیمی ادارے اور دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ایران نے خطے میں امریکی اور اتحادی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں ابوظہبی، بحرین اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ بعض دعوؤں میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مراکز کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم مقامی حکام نے بعض حملوں کی تردید کی ہے۔
علاقائی کشیدگی کے تناظر میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور دیگر عسکری ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنگ کا دائرہ اب عسکری اہداف سے بڑھ کر معاشی اور صنعتی تنصیبات تک پھیل رہا ہے، جس کے عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
_2026_04_03_15_33_31_53963859.jpg)


Leave A Comment