امریکا و اسرائیل ایران کیخلاف مقاصد حاصل نہ کرسکے، آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف برقرار
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا عمان کے ساتھ جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب امریکا ایران کی تمام شرائط تسلیم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق ایران کے لیے آبنائے ہرمز صرف ایک آبی گزرگاہ نہیں بلکہ ایک اہم اسٹریٹجک طاقت بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی میڈیا بھی اس بات کا اعتراف کر رہا ہے کہ جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا سامنا ہے۔
ایران کے اس مؤقف کے بعد خطے میں کشیدگی اور عالمی توجہ ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
_2026_08_09_07_28_39_88802912.jpg)


Leave A Comment