ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مفاہمتی یادداشت یا معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتوار کے روز بھی امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے پر دستخط کا کوئی امکان نہیں اور اس وقت جوہری معاملے پر کسی قسم کی بات چیت بھی زیر غور نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل جاری ہے، تاہم دستخط کے لیے حتمی وقت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے درست وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے اور یہ عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہوگا۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں معاہدے پر دستخط کے امکانات کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن دوسرے فریق کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اس بارے میں حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس حساس معاملے پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے بچنے کے لیے محتاط انداز میں بیانات دینا ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار