ایران کا امریکا کے خلاف دی ہیگ کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
ایران نے امریکا کے خلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ مقدمہ امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ فوجی کارروائی، اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں کے جواب میں دائر کیا گیا ہے۔ ایران نے اپنی درخواست 1981 کے الجزائر معاہدوں کی بنیاد پر پیش کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سے روکا جائے، مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کی ضمانت دی جائے اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کیا جائے۔
_2026_05_13_09_16_10_83290858.jpg)


Leave A Comment