ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے، جس کے تحت 3 ارب ڈالر کی رقم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے تہران پہنچائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ایک خصوصی طیارہ ابوظہبی سے روانہ ہو کر مہرآباد ہوائی اڈے پر اترا اور مبینہ طور پر یہ رقم ایران کے حوالے کی گئی۔

فضائی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ پرواز امارات میں رجسٹرڈ طیارے کے ذریعے کی گئی، جبکہ آئندہ مرحلوں میں مزید رقوم کی منتقلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے ایک وسیع تر فریم ورک کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جس کے تحت ایران کے منجمد اثاثے مرحلہ وار جاری کیے جا سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار