"ایران کا سخت اعلان، امریکی جارحیت جاری رہی تو آبنائے ہرمز بند رکھنے کی دھمکی"
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکی جارحیت ختم نہیں ہوتی، آبنائے ہرمز بند رکھی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل کے دیگر راستے بھی خطرے میں آ سکتے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اگر عالمی منڈیوں کے لیے ایک راستہ بند کیا گیا ہے تو دیگر راستوں کی بندش بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال ایسی ہو سکتی ہے کہ یا تو برآمدات کے راستے سب کے لیے کھلے ہوں گے یا کسی کے لیے نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی کی ترسیل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل منڈیوں پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے اور اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
_2026_07_15_11_06_37_61426464.jpg)


Leave A Comment