"ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا دوٹوک جواب، ہر قیمت پر دفاع کا اعلان"
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے یا اسے تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی۔
ٹی وی خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اپنے اقدامات کا جواب دے اور واضح کرے کہ وہ اپنے مقاصد میں کہاں تک کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ مخالف قوتیں معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلی جنگ کی طرف بڑھ چکی ہیں۔
اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور ترقی کے لیے ایک اہم حکمت عملی منظور کر لی ہے، جس کا مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
_2026_07_15_10_57_25_74890153.jpg)


Leave A Comment