سفارتکاری نے امریکا کو جھکنے پر مجبور کیا، معاہدے کیلئے وقت سازگار ہے: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے باعث امریکا ایران کے ساتھ مفاہمت پر مجبور ہوا ہے اور موجودہ صورتحال معاہدے کیلئے موزوں وقت ہے۔
تہران میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک مفاہمتی فریم ورک کے تحت امریکا کیلئے ضروری تھا کہ ایران اور عمان کی تیار کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرے، تاہم ایسا نہ ہونے پر ایران کو ردعمل دینا پڑا۔
صدر کے مطابق ایسے حالات میں ایک منظم ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے جو معاہدوں کی خلاف ورزیوں سے نمٹ سکے، اور ایران وقار کے ساتھ اپنی پالیسی پر قائم رہے گا۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف جنگ کے ذریعے ایرانی عوام کو دبایا نہیں جا سکتا، جبکہ داخلی اتحاد اور مزاحمت کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
ایرانی صدر نے عوام پر زور دیا کہ وہ استقامت کا مظاہرہ کریں کیونکہ قومی اتحاد ہی ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
_2026_08_09_07_34_37_20571390.jpg)


Leave A Comment