ایران جنگ کے خاتمے کیلئے باوقار معاہدے پر تیار، خطے میں سفارتی کوششیں تیز
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک باوقار فریم ورک تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات میں اخلاص کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اپنی قومی خود مختاری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
امیر قطر نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے معاملے پر ثالثی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان نے بھی ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اردگان کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور ترکیے امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ موجودہ کشیدگی نے عید کی خوشیوں کو متاثر کیا ہے۔
_2026_05_27_08_38_40_34866501.jpg)


Leave A Comment