دباؤ ختم ہو تو مذاکرات ممکن ہیں، ایران کا امریکا کو واضح پیغام
نے کہا ہے کہ اگر United States اپنا دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران ہمیشہ سفارت کاری اور بات چیت کا حامی رہا ہے، لیکن دباؤ اور دھمکیوں کے تحت کسی بھی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق خطے میں امن و استحکام صرف برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔
_2026_05_02_06_08_55_90262900.jpg)


Leave A Comment