ایران کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دھمکیوں پر صدر پزشکیان کا دوٹوک مؤقف
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ جنگی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ، دھونس یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن ایران کو مختصر وقت میں جھکانے میں ناکام رہا ہے، اور اب عوام اور قیادت کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی قوم متحد ہے اور متحد ہی رہے گی۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہیں، جبکہ غزہ کی صورتحال اس دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔
مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ایران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اس کے بنیادی مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، اور تہران اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
_2026_05_19_06_21_50_62397340.jpg)


Leave A Comment