تہران میں ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی آئندہ جھکائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی سابق امریکی صدر کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ خطے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے نتائج سنگین ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کا مستقبل ایران کی شرائط کے مطابق طے ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی بیان میں جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کیا گیا تھا اور ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی، جس پر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت اور دوٹوک مؤقف سامنے آیا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار