ایران کے جوابی حملے: امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹمز تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں اور سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کے مطابق الخرج علاقے میں 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہیں میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنائی گئی ہیں، جبکہ اسی علاقے میں امریکا کا ایویکس طیارہ بھی تباہ ہوا۔ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے علاقے میں بحری جہازوں، فوجی میٹنگز، ریڈار اور ڈرون ڈیفنس سسٹمز پر چار بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی کشتی کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، بحرین میں ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون سسٹمز تباہ ہوئے، اور کویت کے احمد الجبر امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار سسٹمز ڈرون حملوں سے تباہ کیے گئے۔
وعدہ صادق چہارم آپریشن کی 88 ویں لہر میں ایران نے اسرائیل کے ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی 18 اعلیٰ ٹیک کمپنیوں کے خطے میں دفاتر بھی مستقبل میں نشانہ بن سکتے ہیں، کیونکہ یہ کمپنیز ایران میں نشانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز استعمال کرتی ہیں۔
مزید برآں، متحدہ عرب امارات میں منہاد بیس کے قریب خفیہ امریکی اڈے پر ایرانی حملہ ہوا، جبکہ ایران کے مبارکہ سٹیل پلانٹ کو ہفتے میں دوسری بار نشانہ بنایا گیا۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق فضائی برتری کے بعد بی 52 بمبار طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں، اور اب تک ایران پر 11 ہزار حملے کیے جا چکے ہیں۔
_2026_04_01_16_23_17_68563195.jpg)


Leave A Comment