ایران اور سعودی عرب میں سفارتی رابطہ، مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری مذاکراتی عمل پر بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی پیش رفت سے اپنے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جائے اور بہتر نتائج کے لیے مشاورت اور سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں۔
اس موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
_2026_06_25_05_37_37_75340844.jpg)


Leave A Comment