ایران نے سینکڑوں اسٹارلنک ڈیوائسز ضبط کرنے کا دعویٰ، استعمال جرم قرار
تہران: ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سینکڑوں سٹارلنک ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ڈیوائسز دشمن کی جانب سے بھیجی گئی تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی قانون کے تحت اسٹارلنک ڈیوائسز کا حصول اور استعمال جرم ہے، اور جنگ کے دوران ایسا کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ ایران میں اسٹارلنک استعمال کرنے پر دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران میں انٹرنیٹ تقریباً مکمل بند ہے، جس کی وجہ سے رپورٹرز اور عام شہریوں کے لیے آن لائن رابطہ مشکل ہو گیا ہے۔ بعض افراد انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے اسٹارلنک ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں۔
_2026_03_18_15_48_50_24531983.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment