مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں مزید فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مستقبل مسلم امہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔

حج کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "اللہ اکبر" کا نعرہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کا ایک مضبوط ذریعہ بن چکا ہے، جس نے مزاحمتی قوتوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اتحاد ایران سے لے کر لبنان، فلسطین، عراق اور شام تک پھیل چکا ہے، جبکہ افریقا، یمن اور دیگر خطوں تک بھی اس کے اثرات پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے اور امریکا کے لیے خطے میں محفوظ جگہ باقی نہیں رہے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اورامریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خطے میں صہیونی نظام کمزور ہو رہا ہے اور مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلم ملک کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے مستقبل کیلئے متحد ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے سخت ردعمل دیا اور دشمن کو بے بس کر دیا۔ ان کے مطابق مسلم دنیا کا اتحاد ہی مستقبل میں ایک نئی اسلامی تہذیب کی بنیاد رکھے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار