امریکا سے پیغامات کا سلسلہ جاری، براہِ راست مذاکرات کی تردید: عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میڈیا میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ زیادہ تر قیاس آرائیاں ہیں اور ان پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے کی طرح امریکا کی جانب سے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقاعدہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران میں کسی بھی سطح پر امریکا کے ساتھ براہِ راست بات چیت نہیں ہو رہی اور تمام رابطے وزارت خارجہ کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا تجربہ اچھا نہیں رہا، کیونکہ ایک معاہدہ طے پانے کے باوجود امریکا بعد میں اس سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔ اسی وجہ سے ایران اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
_2026_06_01_08_28_17_83255009.jpg)


Leave A Comment