ایران کی اقوام متحدہ میں شکایت، امریکا پر تجارتی جہاز پر قبضے کا الزام
ہران میں ایران نے امریکا کے خلاف خلیج عمان میں ایک تجارتی جہاز پر قبضے کے معاملے پر اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر قبضہ جنگ بندی معاہدے کے اصولوں کے بھی منافی ہے اور اسے سنگین اقدام قرار دیا گیا ہے۔
ایران نے انتونیو گوتریس اور عالمی بحری اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق جہاز کے عملے کو یرغمال بنایا گیا اور انہیں دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایران نے جہاز اور عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی حکام نے اس کارروائی کو سمندری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار ہے، جبکہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
_2026_04_21_16_54_28_80973637.jpg)


Leave A Comment