واشنگٹن: وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جنوری 2029 تک، یعنی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت اعلیٰ امریکی حکام نے نجی ملاقاتوں میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ امریکی دباؤ، بحری ناکہ بندی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں طویل فوجی موجودگی کے لیے تیاری شروع کردی ہے، جبکہ خطے میں فضائی دفاعی یونٹس کی تعیناتی میں توسیع اور مزید فوجی و جنگی طیاروں کی گردش جاری رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے باعث خلیجی توانائی تنصیبات کو خطرات لاحق ہیں، جبکہ طویل جنگ عالمی تیل منڈیوں میں مزید عدم استحکام پیدا کرسکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے عوامی سطح پر اس کے برعکس مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار