امریکی حملے اور جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد ایران نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور ایران اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔

ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سید مجید موسوی نے بھی کہا ہے کہ خلاف ورزیوں کے بعد جواب دینے کی مکمل تیاری موجود ہے اور صرف سپریم کمانڈر کے حکم کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی نے سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اپنے شیلٹرز اور بنکرز تیار کر لیں۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ایران نے اپنے اہداف پہلے ہی طے کر رکھے ہیں اور دشمن کو نئی حکمت عملی اور غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو اس کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ سے باہر تک بھی پھیل سکتی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار