ایران کا سخت انتباہ: آبنائے ہرمز کی سکیورٹی متاثر ہوئی تو بھرپور جوابی کارروائی ہوگی
ایران کے سربراہ عدلیہ غلام حسین محسنی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اس مقصد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو مکمل قانونی حمایت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا جو خطے کے امن کو متاثر کرے۔
اس سے قبل ایرانی عسکری حکام کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی خبردار کیا گیا کہ اگر امارات کی طرف سے کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے مزید کہا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے اور بعض ممالک کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ نہ بنیں جو خطے کے امن کے خلاف ہو۔
_2026_05_06_06_52_10_92824491.jpg)


Leave A Comment