پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کے آپریشنل دائرہ کار میں توسیع کا اعلان
ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے آپریشنل دائرہ کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے ایک عہدیدار کے مطابق آبنائے ہرمز اب ایک بڑے آپریشنل علاقے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ علاقہ محدود تھا لیکن اب اسے وسیع کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد موجودہ علاقائی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں دفاعی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔
ادھر رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے خطے میں فوجی مشقیں بھی جاری ہیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
_2026_05_13_09_27_58_84186667.jpg)


Leave A Comment