نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگ کِیٹ کیو سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے خطے اور عالمی سطح پر درپیش اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار