نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، 3 ارب ڈالر قرض و سرمایہ کاری پر اہم بات چیت جاری
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورۂ متحدہ عرب امارات پر ہیں جہاں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کے قرض سے متعلق اہم بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو قرض کے بجائے سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کی معروف کمپنی اتصالات کے ساتھ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی گئی ہے۔ اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے پہلے ہی پاکستان سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے عوض پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا، جس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔ باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے مذاکرات کیے جائیں گے۔
یہ مذاکرات پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
_2026_01_25_17_37_05_79932611.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment