پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری حکومتی ترجیح
اسلام آباد: سیکرٹری وزارت نجکاری نے اعلان کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو دوران بریفنگ سیکرٹری وزارت نجکاری نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکومتی سطح پر نجکاری کے بجائے اوپن بڈنگ کا طریقہ اختیار کیا جائے گا، جس میں سب سے زیادہ بولی دینے والے کو ایئرپورٹ کا انتظام سونپا جائے گا۔
سیکرٹری نجکاری نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالی مشیر کا تقرر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) بھی پاکستان میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مدد فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تینوں بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے بعد موجودہ عملے کو دیگر چھوٹے ایئرپورٹس پر تعینات کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
_2026_01_30_17_05_55_85815856.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment