اسلام آباد میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے اٹھال چوک میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی مری سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ اس نے دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتالوں، پولی کلینک اور پمز منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
_2026_05_31_08_50_30_16253110.jpg)


Leave A Comment