اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پا لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ نے بازار کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کی چھ فائر بریگیڈ گاڑیاں حصہ لیتی رہیں، جبکہ پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ نے بھی امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی۔

انتظامیہ کے مطابق آگ بازار کے 9 مختلف حصوں تک پھیل گئی تھی، جس کے نتیجے میں 380 سے زائد اسٹال متاثر ہوئے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق مالی نقصان تقریباً 12 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ایچ نائن اتوار بازار میں مجموعی طور پر 2 ہزار 743 اسٹال موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس بازار میں گزشتہ تین برسوں کے دوران آتشزدگی کا یہ چوتھا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جولائی 2024 میں لگنے والی آگ کے باعث 625 اسٹال مکمل طور پر جل گئے تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار