اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک زیرِ زمین فوجی مرکز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں تقریباً 200 میٹر طویل سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اس زیرِ زمین تنصیب میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور متعدد میزائل سائلوز موجود تھے۔ تاہم حکام نے اپنے اس دعوے کے حق میں فوری طور پر کوئی قابلِ تصدیق شواہد پیش نہیں کیے۔
دوسری جانب اس واقعے پر حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق ایسے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ضروری ہوتی ہے، خاص طور پر ایسے حساس خطوں میں جہاں معلومات تک رسائی محدود ہوتی ہے۔
_2026_06_29_06_12_40_14191471.jpg)


Leave A Comment