جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے شدید، وادی بقاع میں بمباری سے 31 افراد شہید
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں وادی بقاع میں شدید بمباری سے 31 افراد شہید ہوگئے، جن میں 2 معصوم بچیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے مقبوضہ لبنانی علاقوں اور شمالی اسرائیل میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اسرائیلی بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
_2026_05_27_08_57_10_76334591.jpg)


Leave A Comment