جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق، کشیدگی میں اضافہ
جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ انیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں پانچ بچے اور چھ خواتین بھی شامل ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ حملہ ضلع نبطیہ میں کیا گیا جہاں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت نے اس حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے اور حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
_2026_06_01_08_30_09_25443889.jpg)


Leave A Comment