اسرائیلی فوج نے جنگی جرائم کی تاریخ میں بھیانک باب رقم کرتے ہوئے غزہ کے الشفا اسپتال کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد خالی کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج الشفا اسپتال کا دو ہفتے سے جاری محاصرہ ختم کرکے پیر کو واپس روانہ ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کے اس بدترین دہشت گرد حملے میں اسپتال میں زیر علاج سیکڑوں مریضوں اور انکے لواحقین کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد الشفا میڈیکل کمپلیکس سے سیکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں قائم عارضی قبرستان کو بھی نہ بخشا اور قبروں سے لاشیں نکال کر اسپتال کے مختلف حصوں میں پھینک دیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار