اسرائیلی فوجی دستوں نے شام کے سرحدی علاقوں میں پیش قدمی شروع کر دی ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو شام کے دیہی علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ پیش رفت شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ کے قریب سامنے آئی جہاں اسرائیلی فوج کے دستے دو مرکاوا ٹینکوں کے ساتھ علاقے میں موجود تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار نواحی علاقوں میں گشت کر رہے تھے جس سے سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے، جس کا مقصد شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی لائن پر کشیدگی کو کم رکھنا اور فوجی نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار