بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پودوں کی افزائش سے متعلق ایک نئی تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد خلا میں زراعت کے امکانات کو جانچنا ہے۔

اس مشن کی قیادت خلا باز جیسیکا میئر کر رہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خلائی اسٹیشن میں اگائے جانے والے پودوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان کے مطابق اس تحقیق میں سرخ روسی کالے اور وسابی سرسوں کے پودے شامل کیے گئے ہیں۔

خلابازوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فارغ وقت میں ان پودوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خلا کے مخصوص ماحول میں پودے کس طرح نشوونما پاتے ہیں۔

اس تحقیق کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ خلا میں محفوظ کیے گئے بیجوں کی افزائشی صلاحیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خلائی اسٹیشن پر پودوں کی موجودگی نہ صرف سائنسی تحقیق میں مدد دیتی ہے بلکہ خلا بازوں کے لیے ذہنی سکون کا ذریعہ بھی بنتی ہے، جسے نیچر تھراپی سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار