اٹلی میں شدید گرمی کا خطرہ، 27 بڑے شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری
اٹلی کی حکومت نے ملک کے 27 بڑے شہروں میں شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو گرمی کی شدت سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارتِ صحت کے زیرِ نگرانی جاری کیے گئے انتباہ کے مطابق ان شہروں میں درجہ حرارت مسلسل 35 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں نمی کی بلند سطح نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
روم سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی اور زیادہ نمی کے باعث صحت سے متعلق خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریڈ الرٹ کا مطلب ہے کہ گرمی کے اثرات صرف بزرگ افراد تک محدود نہیں بلکہ صحت مند افراد اور جسمانی سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھیں۔
_2026_08_08_09_37_01_57593036.jpg)


Leave A Comment