لاٹری جیتنے کے باوجود ٹکٹ کچرے میں پھینک دی، شہری معجزانہ طور پر لاکھوں ڈالر سے محروم ہونے سے بچ گیا
اٹلی میں ایک شہری نے غلط فہمی کے باعث لاکھوں ڈالر مالیت کی لاٹری ٹکٹ کچرے میں پھینک دی۔ شہری نے 31 جولائی کی قرعہ اندازی کے لیے ’ملین ڈے‘ لاٹری ٹکٹ خریدی تھی جس پر اس کے منتخب کردہ نمبرز 51، 10، 8، 4 اور 2 درج تھے۔
جب اس نے دکان پر ٹکٹ اسکین کروائی تو اسے ’قابلِ ادائیگی نہیں‘ کا پیغام ملا، جس پر اس نے ٹکٹ کو بے کار سمجھ کر کچرے میں پھینک دیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ یہی نمبرز قرعہ اندازی میں جیت گئے ہیں اور اس ٹکٹ پر تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام نکلا ہے۔ خوش قسمتی سے صفائی کمپنی کی بروقت کارروائی کے باعث ٹکٹ کو تلاش کر لیا گیا اور شہری بھاری نقصان سے بچ گیا۔
_2026_08_10_09_34_58_35356116.jpg)


Leave A Comment