اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے وفد کی پیغام امن لئے شہر اولیاء آمد
ایشیا اردو
ملتان رضا ہال میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ"پیغام پاکستان" کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،قیام امن کیلیے علما کا بھرپور تعاون سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے،اپنے مسلک کو چھوڑو نہ,کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ، محرم الحرام میں علماء کرام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تم میں سے بہترین مسلمان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے،اللہ نے یہ ملک ہمیں نعمت کے طور پر دیا ہے۔ہمیں اپنا کردار وحدت کے لیے امن کے لیے ادا کرنا چاہیے۔ہماری افواج ،پولیس ،سیکورٹی اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہے،ہم نے باہر کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینا،،پہلے بھی بیرونی کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہوا اور نا اب ہوا نہ ہونے دیں گے ، ہم نے ہمیشہ پیار محبت امن کا پیغام دیا یے۔کانفرنس سے کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بھی خطاب کیا اور آر پی او رفعت مختیار راجہ نے امن و امان کے حوالے سے بریفننگ بھی دی



Leave A Comment