جماعت اسلامی نے 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی قیادت اور مختلف صوبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کے باعث دھرنوں کی تاریخ 9 اگست سے بڑھا کر 16 اگست مقرر کی گئی ہے۔ تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں ایک ہی دن احتجاج کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بڑے پیمانے پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں گورنر ہاؤسز کے سامنے احتجاجی دھرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے پرامن احتجاج کرے گی۔

انہوں نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کو کم کیا جائے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور لیوی ٹیکس ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ماضی میں بھی آئی پی پیز کے خلاف آواز اٹھا کر اپنے مطالبات منوا چکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی کہ دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے تاکہ ایک مضبوط بلاک تشکیل دیا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار