کبیروالا کے قریب اڈا مست پور کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس نے دو بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سڑک عبور کر رہے تھے، تیز رفتار بس انہیں روندتے ہوئے گزر گئی۔ ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت الیاس ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ بارہ میل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار